ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی سے لاپتہ ہونے والانیم فوجی جوان مہاراشٹرا میں ملا

سرسی سے لاپتہ ہونے والانیم فوجی جوان مہاراشٹرا میں ملا

Mon, 07 May 2018 21:47:10    S.O. News Service

سرسی 7؍مئی (ایس او نیوز) یلاپور اسمبلی حلقے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات نیم فوجی دستے کا ایک جوان داسن کوپّا تھانے کے قریب سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس لاپتہ نیم فوجی جوان کو مہاراشٹرامیں تلاش کرلیا گیا ہے۔ اب بنواسی پولیس اسے اپنے ساتھ لے آئی ہے اور اس کے ڈیوٹی پر سے لاپتہ ہونے کے بارے میں تفتیش کررہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ نیم فوجی دستے سے وابستہ نوجوان کے گنیش اترپردیش کی 49بٹالین میں کانسٹیبل ہے ، جسے کرناٹکا میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔بتایاجاتا ہے کہ لاپتہ ہونے کے دو دن بعد وہ مہاراشٹرا کے پونے میں دکھائی دیا۔ لیکن اس کے پاس جو رائفل تھی ، وہ غائب تھی۔ پولیس کی تحقیقات میں سب سے زیادہ تشویشناک پہلو رائفل کے غائب ہونے کا ہے۔اس لئے مقامی پولیس مذکورہ نیم فوجی جوان سے غائب ہونے کے اسباب اور اس کے بعد اس کی رہائش اور رائفل کے سلسلے میں سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
 


Share: